44

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کیخلاف درخواست بانی چیئرمین کی ہدایت پر جمع کرائی تھی

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کیخلاف درخواست بانی چیئرمین کی ہدایت پر جمع کرائی تھی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی چیئرمین کی ہدایت پر لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کے خلاف درخواست جمع کرائی تھی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کے خلاف درخواست پی ٹی آئی نے جمع کرائی۔

ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین نے جیل سے آر اوز اور ڈی آر اوز کی تعیناتی کو چیلنج کرنے کا کہا تھا، عمیر نیازی نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کے بعد عدالت عالیہ لاہور میں درخواست جمع کرائی۔

ذرائع کے مطابق عمیر نیازی کی جانب سے ابوذر سلمان نیازی لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے، عدالت عالیہ کے حکم نامے پر وکیل کو بانی پی ٹی آئی نے شاباش دی۔

نئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے عمیر نیازی کی درخواست کو پارٹی کا فیصلہ قرار دیا اور کہا کہ درخواست پی ٹی آئی نے دی اور ہم اسے اون کرتے ہیں۔

ابو ذر سلمان نیازی نے اس حوالے سے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کور کمیٹی کے حکم پر لاہور ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں