22

لیبیا، غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 61 افراد لاپتا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لیبیا میں غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، کشتی میں سوار 86 میں سے 61 تارکین وطن لاپتا ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق لاپتا افراد کو ہلاک قرار دے دیا گیا ہے، جبکہ ڈوبنے والے 25 افراد کو بچالیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ بچائے گئے افراد کو حراستی مرکز منتقل کرکے طبی امداد دی گئی۔

تارکین وطن سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے کا کہنا ہے کہ کشتی میں سوار افراد کا تعلق نائیجیریا، گیمبیا اور دیگر افریقی ملکوں سے تھا۔

خبر ایجنسی کے مطابق کشتی میں سوار افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں، کشتی لیبیا کے شمال مغربی ساحل سے روانہ ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں