21

ریاض میں پہلی عالمی لیبر مارکیٹ کانفرنس، جواد سہراب ملک نے پاکستان کی نمائندگی کی

سعودی عرب کے وزیر برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی انجینئر احمد بن سلیمان الراجی کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں۔(تصویر سوشل میڈیا)
سعودی عرب کے وزیر برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی انجینئر احمد بن سلیمان الراجی کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں۔(تصویر سوشل میڈیا)

سعودی دارالحکومت ریاض کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں پہلی عالمی لیبر مارکیٹ کانفرنس منعقد ہوئی۔

کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی نگراں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی جواد سہراب ملک نے کی۔ 

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی پہلی ‘گلوبل لیبر مارکیٹ کانفرنس’ بین الاقوامی سطح پر اسٹیک ہولڈرز کیلئے بہترین مواقع فراہم کرتی ہے۔ 

واضح رہے کہ اس کانفرنس میں دنیا بھر سے چالیس ممالک کے چھ ہزار سے زائد نمائندے شریک ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں