24

امریکا کا حوثی حملوں کے خلاف 10 ملکی اتحاد کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

یمن کے حوثیوں کے بحیرہ احمر میں جہازوں پر حملوں کے جواب میں امریکا نے حوثی حملوں کے خلاف 10 ملکی اتحاد کا اعلان کر دیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق امریکا، برطانیہ اور کینیڈا کے علاوہ دیگر ملکوں میں، فرانس، اٹلی، اسپین، ناروے، نیدر لینڈز، بحرین اور Seychelle شامل ہیں۔

امریکی وزیر دفاع نے حوثیوں کے حملوں کے خلاف بین الاقوامی میری ٹائم اتحاد بنانے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب ایران نے خبردار کیا تھا کہ اس طرح کے اتحاد کو ’غیر معمولی مسائل‘ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں