17

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی گاڑی کے قریب فائرنگ، پولیس کی تردید

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ۔ فوٹو: فائل
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ۔ فوٹو: فائل

راولپنڈی میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی گاڑی کے قریب فائرنگ کی گئی، جج محمد بشیر فائرنگ سے محفوظ رہے۔

راولپنڈی پولیس نے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی گاڑی پر فائرنگ کی تردید کی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر اڈیالہ جیل سے کیس کی سماعت سے واپس آ رہے تھے کہ ان کی گاڑی کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت کے جج کی گاڑی کے قریب فائرنگ تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں ہوئی، ہارلے اسٹریٹ کے رہائشی شایان علی نے پی ایف چوک میں مبینہ طور پر فائرنگ کی۔

جج محمد بشیر اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت کئی اہم کیسز کی سماعت کر رہے ہیں۔

 راولپنڈی پولیس نے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی گاڑی پر فائرنگ کی تردید کردی۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ جج محمد بشیر کی گاڑی پر فائرنگ کی خبر درست نہیں،  پی اے ایف چوک پر شایان نامی لڑکا اپنے عزیزوں کو زبردستی ساتھ لے کر  جا رہا تھا، شایان کے عزیز اس کے ساتھ جانے سے انکاری تھے تو ملزم نے ہوائی فائرنگ کر دی، ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی گاڑی فائرنگ سے قبل گزر چکی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں