44

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو بتدریج آزمانے کا فیصلہ

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو بتدریج آزمانے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ ٹیم انتظامیہ اور قومی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کی سیریز سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریاں شروع کرنے اور نئے کھلاڑیوں کو بتدریج آزمانے کا فیصلہ کیا ہے، بابر اعظم اور محمد رضوان کو دو، دو میچوں میں آرام کرانے کی تجویز ہے۔

پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سے صف اول کے بیٹرز بابر اعظم اور محمد رضوان کو تین تین میچ کھلائے جائیں گے، انہیں دو، دو میچوں میں آرام دیا جائے گا تاکہ نئے ٹیلنٹ کو بھی آزمایا جائے۔ 

بائیں ہاتھ کے بیٹر صائم ایوب مستقل اوپنر کی حیثیت سے کھیلیں گے جبکہ کسی میچ میں صائم کے ساتھ بابر اعظم اور کسی میچ میں محمد رضوان اننگز کا آغاز کریں گے۔

صائم کے ساتھ جس میچ میں بابر اعظم اننگز اوپن کریں گے اس میچ میں محمد رضوان ون ڈاؤن پر اور جس میچ میں محمد رضوان اوپنر کی حیثیت سے کھیلیں گے اس میچ میں بابر اعظم کو ون ڈاؤن پر کھلانے کی تجویز ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ون ڈے اوپنر فخر زمان کو نمبر چار پر کھلایا جائے گا، افتخار احمد پانچویں اور اعظم خان چھٹے نمبر پر کھیلیں گے۔

اعظم خان جس میچ میں کھیلیں گے وہ اُس میچ میں وکٹ کیپنگ بھی کریں گے جبکہ محمد رضوان فیلڈنگ کریں گے۔

تیسرے وکٹ کیپر حسیب اللّٰہ مڈل آرڈر میں کھیلیں گے لیکن وہ وکٹ کیپنگ نہیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں