18

پراگ کی یونیورسٹی میں فائرنگ، 15 افراد ہلاک

جمہوریہ چیک: پراگ کی یونیورسٹی میں فائرنگ، 15 افراد ہلاک

وسطی یورپی ملک جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ کی یونیورسٹی میں فائرنگ سے 15 افراد ہلاک ہوگئے، فائرنگ کے واقعے میں 24 زخمی بھی ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

پراگ سے ایمرجنسی سروس کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی میں فائرنگ کرنے والا مارا گیا، جو یونیورسٹی کا ہی طالب علم تھا۔

چیک حکام کے مطابق یونیورسٹی میں فائرنگ کے محرکات ابھی معلوم نہیں ہو سکے ہیں تاہم واقعے کا تعلق دہشت گردی سے نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں