انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) سندھ رفعت مختار راجہ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے سندھ پولیس میں آئندہ احکامات تک پولیس افسران و اہلکاروں کی تقرریوں و تبادلوں پر پابندی کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کسی بھی آفیسر، اہلکار کو الیکشن کا عمل مکمل ہونے تک رخصت یا چھٹی نہیں دی جائیگی ماسوائے میٹرنٹی یا میڈیکل چھٹیوں کے جن کی سفارش سند یافتہ میڈیکل آفیسر کی جانب سے کی گئی ہو۔
نوٹیفکیشن میں مزید ہدایات دی گئیں ہیں کہ آنے والے عام انتخابات کے دوران حکومت سندھ کی ہدایات کے تحت امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کے ضمن میں پولیس افسران و جوان ہر گز اپنے ڈیوٹی پوائنٹس/ اسٹیشن کو نہیں چھوڑیں گے اور متعلقہ پوائنٹس پر اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں گے۔