17

امیدواروں کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی الیکشن کمیشن کے علم میں آگئی

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

انتخابی امیدواروں کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی الیکشن کمیشن کے علم میں آگئی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواران کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سامنے آئی ہے، ملک کے مختلف حصوں میں بڑی بڑی اشتہاری ہورڈنگز لگائی گئی ہیں۔

اس حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام امیدواران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ان ہورڈنگز کو اتوار تک ہٹادیں، ہورڈنگز نہ ہٹائیں تو مانیٹرنگ ٹیمیں ان کو ہٹادیں گی اور متعلقہ امیدواران کے خلاف ضابطہ اخلاق کے مطابق کارروائی بھی ہوگی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات کے لیے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران اور مانیٹرنگ ٹیموں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ان ٹیموں کا کام الیکشن میں ضابطہ اخلاق اور الیکشن قوانین کی مانیٹرنگ کرنا ہے، کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ڈویژنل سطح پر ریجنل مانیٹرنگ کوآرڈینیٹر بھی تعنیات کر دیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں