22

سلامتی کونسل نے غزہ میں فلاحی امداد کی فراہمی کی قرار داد منظور کرلی

تصویر بشکریہ: سوشل میڈیا۔
تصویر بشکریہ: سوشل میڈیا۔

سلامتی کونسل نے غزہ کی پٹی میں فلاحی امداد کی فراہمی کی قرارداد منظور کرلی۔ قرارداد میں کشیدگی ختم کرنے کےلیے پائیدار حالات کے قیام کی بات کی گئی ہے۔

سلامتی کونسل کے 13 ارکان نے قرار داد کے حق میں ووٹ دیا۔ روس اور امریکا نے ووٹ نہیں ڈالا۔

مغربی میڈیا کے مطابق قرارداد میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی بات نہیں کی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں ضرورت کے مطابق فلاحی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

 مغربی میڈیا کے مطابق امریکا نے قرار داد کو مضبوط پیشرفت قرار دے دیا۔

سلامتی کونسل قرارداد کے ردِعمل میں اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ غزہ جانے والی تمام فلاحی امداد کا معائنہ جاری رکھے گا۔ 

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے کہا امدادی شپمنٹس کی راہ میں حائل اصل مسئلہ اسرائیلی حملے ہیں۔ 

انتونیو گوٹیریس کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی ہونی چاہئیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں