17

بھارتی ساحلی علاقے میں اسرائیل سے تعلق رکھنے والے بحری جہاز پر ڈرون حملہ

بھارتی بحریہ نے جہاز سے مدد کی درخواست پر جواب دینے کی تصدیق کر دی۔
بھارتی بحریہ نے جہاز سے مدد کی درخواست پر جواب دینے کی تصدیق کر دی۔

بھارت کے مغربی ساحلی علاقے میں اسرائیل سے تعلق رکھنے والے بحری جہاز پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔

برطانوی میری ٹائم کمپنی کے مطابق جہاز پر ڈرون حملہ بحیرہ عرب میں بھارتی گجرات کے ساحلی علاقے میں ہوا، ڈرون حملے کے بعد جہاز پر آگ لگ گئی تاہم عملہ محفوظ رہا۔ جہاز پر لائبیریا کا جھنڈا لگا تھا۔

بھارتی بحریہ نے جہاز سے مدد کی درخواست پر جواب دینے کی تصدیق کر دی، بھارتی حکام کا کہنا ہے جہاز سعودی عرب سے خام تیل لے کر بھارتی بندرگاہ جا رہا تھا، جہاز کے عملے میں 20 بھارتی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں