15

خان یونس کے اسپتال پر اسرائیلی ڈرون حملہ، 13سالہ فلسطینی بچہ شہید

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

اسرائیل نے خان یونس کے اسپتال الامل پر ڈرون حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 13 سال کا ایک فلسطینی بچہ شہید ہو گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر کے بعد سے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 8 ہزار سے زائد بچے شہید ہو چکے ہیں۔

غزہ:اسرائیلی بمباری سے 1 اور صحافی شہید

غزہ پر اسرائیلی بم باری میں ایک اور صحافی شہید ہو گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ پر بم باری میں صحافی احمد جمال المدون شہید ہوئے ہیں۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شہید صحافیوں کی تعداد 101 ہو گئی ہے۔

غزہ پر اسرائیلی بم باری میں 50 سے زائد میڈیا دفاتر مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔

غزہ میں مزید 200 سے زائد فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیل بم باری سے 24 گھنٹوں میں مزید 200 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے ہیں جبکہ غزہ میں موجود 5 اسرائیلی یرغمالی بھی مارے گئے۔

اسرائیل نے حماس کے اہم رہنما حسن الاطرش کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے، حسن الاطرش پر حماس کو ہتھیار فراہم کرنے کا الزام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں