16

گزشتہ شام سے اسرائیلی بمباری میں 40 فلسطینی شہید

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

عرب میڈیا کے مطابق وسطی غزہ میں گزشتہ شام سے جاری اسرائیلی بمباری میں 40 فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی ڈرون حملہ، 13 سالہ بچہ شہید

ادھر اسرائیل نے خان یونس کے اسپتال الامل پر ڈرون حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 13 سال کا ایک بچہ شہید ہو گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر کے بعد سے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 8 ہزار سے زائد بچے شہید ہو چکے ہیں۔

غزہ: اسرائیلی بمباری سے 1 اور صحافی شہید

غزہ پر اسرائیلی بم باری میں ایک اور صحافی شہید ہو گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ پر بم باری میں صحافی احمد جمال المدون شہید ہوئے ہیں۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شہید صحافیوں کی تعداد 101 ہو گئی ہے۔

غزہ پر اسرائیلی بم باری میں 50 سے زائد میڈیا دفاتر مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں