15

حماس کا جبالیا کیمپ میں اسرائیلی فوج پر حملہ، اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری شعبے القسام بریگیڈ نے جبالیا کیمپ میں اسرائیلی فوج پر حملہ کردیا۔ 

غزہ سے عرب میڈیا کے مطابق القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ انکے اسنائپرز نے جوہرالدیک میں اسرائیلی فوج کے میجر سمیت 3 فوجیوں کو نشانہ بنایا۔

القسام بریگیڈ کے مطابق جوہرالدیک میں ایک عمارت کے اندر موجود اسرائیلی فوجیوں پر شیلنگ بھی کی گئی۔ 

القسام بریگیڈ نے کہا کہ شیلنگ سے اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں