14

بھارتی بحریہ کے بحیرۂ عرب میں گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرز تعینات

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

بھارتی بحریہ نے بحیرۂ عرب میں گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرز تعینات کر دیے۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق بحیرۂ عرب میں بھارتی جہاز پر ڈرون حملے کے واقعے کے بعد گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرز تعینات کیے گئے ہیں۔

بھارتی بحریہ کا بیان میں کہنا ہے کہ بحیرۂ عرب کے مختلف علاقوں میں گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر تعینات کیے ہیں۔

غیر ملکی خبرایجنسی نے بتایاہے کہ کچھ دن قبل بھارتی گجرات کے ساحلی علاقے میں جہاز پر ڈرون حملہ ہوا تھا۔

اس حوالے سے پینٹاگون نے الزام عائد کیا تھا کہ بھارتی ساحل پر جاپان کے ملکیتی کیمیکل بردار تجارتی جہاز کو ایران سے فائر کیے گئے ڈرون نے نشانہ بنایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں