16

ایران نے یورینئم افزودگی میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا، آئی اے ای اے

ایران نے نومبر سے یورینئم افزودگی کو ماہانہ 9 کلوگرام تک پہنچا دیا ہے: عالمی ایجنسی
ایران نے نومبر سے یورینئم افزودگی کو ماہانہ 9 کلوگرام تک پہنچا دیا ہے: عالمی ایجنسی

عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کا کہنا ہے کہ ایران نے یورینئم افزودگی میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے، ایران یورینئم افزودگی کی سطح کو 60 فیصد تک لے آیا ہے۔

عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے مطابق ایران نے یورینئم افزودگی 60 فیصد تک بڑھا دی ہے، ایران نے نومبر سے یورینئم افزودگی کو ماہانہ 9 کلوگرام تک پہنچا دیا ہے۔

آئی اے ای اے کا مزید کہنا ہے کہ ایران کی دو جوہری تنصیبات میں یورینئم افزودگی کو بڑھایا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق 60 فیصد تک افزودہ یورینئم ایران کو جوہری ہتھیاروں کی ممکنہ تیاری کے لیے مطلوبہ مواد کے حصول سے قریب کردے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں