عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے روپوش رہنما جمشید دستی کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
لاہور ہائیکورٹ کے ملتان بینچ نے جمشید دستی کی 2 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کی ہے۔
جمشید دستی نے وکیل کے ہمراہ حفاظتی ضمانت کےلیے عدالت سے رجوع کیا تھا، وہ مظفرگڑھ پولیس کو تھانہ صدر میں درج مقدمے میں مطلوب ہیں۔