ابراج النادہ کے علاقے میں داخل اسرائیلی فوجی جیپ تباہ کر دی گئی، حملے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
حماس میڈیا کے مطابق شمالی غزہ کے علاقے شیخ زید میں اسرائیلی ٹینک کو گولوں سے نشانہ بنایا گیا۔
القسام کا کہنا ہے کہ غزہ کے شہر بیت حنون میں اسرائیل کی خصوصی فورس کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔
حماس میڈیا نے بتایا کہ بیت حنون میں اسرائیلی خصوصی فورس کے 3 اہلکار مارے گئے۔
دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے اپنی فوج کے غزہ میں 3 افسران کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔