32

دو حکومتوں کے وزیر خارجہ سے غیر مہذبانہ سلوک پر حکام توجہ دیں، صدر مملکت

صدر عارف علوی: فوٹو فائل
صدر عارف علوی: فوٹو فائل

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ دو حکومتوں کے وزیر خارجہ سے غیر مہذبانہ سلوک پر حکام توجہ دیں۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کو ایسی ریاست نہ بنائیں جہاں بلا خوف و خطر انسانی حقوق اور وقار کو پامال کیا جائے۔

عارف علوی نے کہا کہ کاغذات نامزدگی چھیننے، مظاہرین کے خلاف وحشیانہ کارروائی اور اب دو حکومتوں کے سابق وزیر خارجہ کے ساتھ غیر مہذبانہ سلوک کے واقعات پر حکام کی توجہ ضرور ہونی چاہیے۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ یہ رجعت پسندانہ دلائل کہ “ایسے واقعات پہلے بھی رونما ہوتے رہے ہیں” مناسب نہیں۔ پاکستان کو بدلنا ہوگا اور اگر ہم بحیثیت قوم اس پر متفق ہیں تو آج سے بہتر کوئی دن نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں