26

ڈیلیوری بوائے لٹ گیا، پولیس پر مقدمہ درج نہ کرنے کا الزام

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں ڈیلیوری بوائے سے مبینہ ڈکیتی کا شکار بلال نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس ڈکیتی کا مقدمہ درج نہیں کررہی ہے۔

ڈیلیوری بوائے بلال کا کہنا ہے کہ چار روز پہلے 2 ڈاکوؤں نے موبائل، نقدی اور شناختی کارڈ چھینا تھا، لیاقت آباد تھانے گیا تاہم پولیس نے ٹال مٹول سے کام لیا۔

بلال کے مطابق زیادہ اصرار پر شناختی کارڈ گمشدگی کی کچی رپورٹ درج کی گئی، جبکہ رپورٹ میں ڈکیتی کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب پولیس کا موقف ہے کہ واقعہ چند روز قبل پیش آیا تھا، متاثرہ نوجوان سے رابطے میں ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیلیوری بوائے کے بیان کے مطابق مقدمہ درج کیا جائے گا، بلال نے کل تھانے آنے کا کہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں