19

فلسطینی جنگجو غزہ جنگ میں زیادہ جدید ترین ہتھیار استعمال کر رہے ہیں، امریکی تھنک ٹینک

فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ فار دی اسٹیڈی آف وار، کریٹیکل تھریٹس پروجیکٹ نے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی جنگجو غزہ جنگ میں زیادہ جدید ترین ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا ہے کہ حماس جنگجوؤں نے غزہ شہر کے شمال میں چھ گھنٹے اسرائیلی افواج کا مقابلہ کیا، حماس نے پہلی بار اسرائیلی اسپیشل فورسز پر تھرموبیرک راکٹ کا استعمال کیا۔

امریکی تھنک ٹینک نے کہا کہ  حماس نے اسرائیلی ہیلی کاپٹروں پر زمین سے فضا میں مار کرنے والے دو میزائل داغے، شمالی غزہ میں حماس سےجھڑپوں کے دوران اسرائیلی بحریہ سے فائر سپورٹ طلب کی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی جنگجوؤں نے خان یونس میں 2 ہفتے تک مزاحمت جاری رکھی، حزب اللّٰہ نے بدھ کے روز 6 اسرائیلی اہداف پر حملہ کرنے کا دعویٰ کیا۔

تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ عراق سے ایک ایرانی ساختہ ڈرون بحیرۂ روم کے اوپر مار گرایا گیا، ڈرون کا ہدف بظاہر مشرقی بحیرۂ روم میں واقع اسرائیلی گیس فیلڈ تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں