41

ہم الیکشن کمیشن سے کوئی اچھی توقع نہیں رکھے ہوئے، حامد خان

حامد خان : فوٹو فائل
حامد خان : فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حامد خان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا تحریک انصاف کے ساتھ منفی رویہ ہے، ہم الیکشن کمیشن سے کوئی اچھی توقع نہیں رکھے ہوئے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے حامد خان نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ ہمارے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں گے، ہم نے کاغذات نامزدگی سے متعلق ایک پٹیشن کی ہوئی ہے۔

حامد خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی اور امیدواروں کے ساتھ رویہ جانبدارانہ ہے، الیکشن کمیشن نے ہمیں مجبور کیا کہ انتخابی نشان کیلئے بھی عدالت جائیں، یہ سب سازش کا حصہ ہیں یہ الیکشن میں پی ٹی آئی کا سامنا نہیں کر سکتے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شہباز شریف جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں تو ڈٹ کر پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن لڑیں، لیول پلیئنگ فیلڈ تو ملنے سے رہی، ہمیں صرف فیلڈ ہی مل جائے تو بھی پی ٹی آئی الیکشن جیت سکتی ہے۔

حامد خان نے مزید کہا کہ ہمارے بہت سارے ورکرز نے اس خدشے پر بھی کاغذات جمع کروائے ہیں کہ یہ ہمارے پرائم امیدوار کو الیکشن سے باہر رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں