15

ورلڈ اکنامک فورم کا اجلاس 15 سے 19 جنوری تک ڈیووس میں ہوگا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ورلڈ اکنامک فورم کا اس سال کا اجلاس 15 سے لے کر 19 جنوری تک سوئٹزرلینڈ کے پر فضا مقام ڈیووس میں منعقد ہوگا۔

اس سال کے اجلاس کا موضوع ’اعتماد کی تعمیر نو‘ رکھا گیا ہے۔

ورلڈ اکنامک فورم کا یہ 54واں سالانہ اجتماع ہے جس میں دنیا کی 100 سے زائد حکومتوں، تمام بڑی بین الاقوامی تنظیموں، فورم کے ایک ہزار شراکت داروں کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی کے رہنما، مختلف موضوعات کے ماہرین، نوجوانوں کے نمائندے، سماجی کاروباری افراد اور خبر رساں اداروں کے نمائندگان شریک ہوں گے۔

ورلڈ اکنامک فورم کے مطابق ’یہ اجلاس شفافیت، مستقل مزاجی اور جوابدہی سمیت اعتماد کو چلانے والے بنیادی اصولوں پر توجہ مرکوز کرنے کےلیے ایک اہم جگہ فراہم کرے گا۔‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں