20

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی منظور

چوہدری نثار : فوٹو فائل
چوہدری نثار : فوٹو فائل

راولپنڈی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 پر سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔

این اے 53 پر استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے غلام سرور خان کے کاغذات نامزدگی  بھی منظور کرلیے گئے۔

اسی حلقے سے ن لیگ کے انجینئر قمرالاسلام کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیے گئے۔

ریٹرننگ آفیسر کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 53 پر 29 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے۔

کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل 3 جنوری تک کی جا سکے گی۔

اپیلوں پر انتخابی ٹریبونل 10 جنوری تک فیصلہ کریں گے، امیدوار اپنے کاغذات 12 جنوری تک واپس لے سکیں گے۔

امیدواروں کو انتخابی نشان 13 جنوری کو دیے جائیں گے، عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 28 ہزار 626 کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں