17

جاپان میں زلزلہ، 4 افراد ہلاک، سونامی وارننگ ایڈوائزری میں تبدیل

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

جاپان کے وسطی صوبے اشیکاوا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی۔ زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کی گئی تھی، جسے بعد ازاں سونامی ایڈوائزری میں تبدیل کر دیا گیا۔

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو سے 400 کلومیٹر دور وسطی صوبے اشیکاوا میں 7.6 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں درجنوں عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ سڑکوں پر گہری دراڑیں پڑنے کے ساتھ رہائشی علاقے میں آگ بھڑک اٹھی اور ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔

زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں کی شاہراہیں بند اور بلٹ ٹرین سروس معطل کر دی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ بحیرہ جاپان کے ساحلی علاقے میں ایک میٹر اونچی سونامی کی لہریں ریکارڈ کی گئیں۔

ادھر نیگاتا، تویاما اور اشیکاوا صوبوں کے ساحلی علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری ہونے کے بعد ہزاروں افراد کا انخلا کرا لیا گیا۔

دریں اثنا شمالی اور جنوبی کوریا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد روس اور شمالی کوریا نے کچھ ساحلی علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کی ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق جاپان میں زلزلہ کے بعد سونامی وارننگ کو سونامی ایڈوائزری میں تبدیل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں