102

ناصر حسین شاہ کا شاہنواز دہانی سے متعلق وہاب ریاض کے بیان پر ردعمل

ناصر حسین شاہ کا شاہنواز دہانی سے متعلق وہاب ریاض کے بیان پر ردعمل

سابق صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا شاہنواز دہانی سے متعلق وہاب ریاض کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا۔

اپنے بیان میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وہاب ریاض کا شاہنواز دہانی سے متعلق بیان انتہائی قابل اعتراض ہے، منیجمنٹ کو کھلاڑیوں سے متعلق ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بات سچ بھی ہے تو بھی پبلک پلیٹ فارمز پر نہیں کی جاتی، شاہنواز دہانی ایک بہترین بولر ہے، نیشنل کپ کے فائنل کا مین آف دی میچ بھی رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حیرت ہے آپ شاہ نواز دہانی کو ان فٹ قرار دے رہے ہیں، ابرار کی جگہ اسپنر بھیجنا ہے تو زاہد محمود سے بہتر کوئی چوائس نہیں ہو سکتی۔

ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ زاہد محمود بھی ڈومیسٹک کا ٹاپ پرفارمر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں