30

امریکی وزیرِ خارجہ اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کا دورہ کرینگے

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن--- فائل فوٹو
امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن— فائل فوٹو

امریکا کے وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن آج اسرائیل سمیت مشرق وسطیٰ کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

امریکی اہلکار کے مطابق امریکی انتظامیہ کے سینئر اہلکار آموس ہوچسٹین بھی انٹونی بلنکن کے ہمراہ ہوں گے۔

رپورٹس کے مطابق ایک سینئر امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ امریکا اسرائیل اور غزہ تنازع پر سفارتی مشاورت جاری رکھے ہوئے ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق آموس ہوچسٹین کا دورہ اسرائیل لبنان کے درمیان تازہ پیدا شدہ صورتحال کے پس منظر میں ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حالیہ دنوں میں امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم سے ٹیلی فونک گفتگو بھی کی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی غزہ جنگ کے دوران امریکی وزیرِ خارجہ اسرائیل کا دورہ کرچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں