32

پاکستان ریلوے نے نئی ڈائننگ کار کا افتتاح کردیا، 45 مسافر کھانا کھا سکیں گے

پاکستان ریلوے نے نئی ڈائننگ کار کا افتتاح کردیا، 45 مسافر کھانا کھا سکیں گے

ریلوے مسافروں کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے، جس کے مطابق نئی ڈائننگ کار کا افتتاح کر دیا گیا۔ ڈائننگ کار میں ایک وقت میں 45 مسافر کھانا کھا سکیں گے۔ 

ترجمان ریلوے کے مطابق ڈائنگ کار کے مینیو میں 40 سے زائد کھانے شامل ہیں۔ ڈائننگ کار کو بہاءالدین زکریا ایکسپریس میں لگایا جائے گا۔ 

ترجمان ریلوے کے مطابق چند ہفتوں میں دیگر ٹرینوں میں بھی نئی ڈائننگ کار لگا دی جائے گی۔ 

سی ای او ریلوے عامر بلوچ نے کہا محدود وسائل کے باوجود مسافروں کو بہترین سہولیات فراہم کریں گے۔ 

انکا مزید کہنا تھا کہ ٹرینوں میں سونے کی سہولیات اور صفائی کا انتظام بھی بہتر بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں