35

چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کی تفصیلات سینیٹ میں پیش

چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف—فائل فوٹو
چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف—فائل فوٹو

موجودہ چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دی گئیں۔

سینیٹ کے اجلاس میں وزارتِ بین الاصوبائی رابطہ نے اس ضمن میں تحریری جواب پیش کر دیا۔

تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ ذکاء اشرف ایک معروف بزنس مین ہیں اور اس وقت چیئرمین پی سی بی ہیں۔

وزارتِ بین الاصوبائی رابطہ کے تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ ذکاء اشرف اس وقت چیئرمین اشرف گروپ آف انڈسٹریز ہیں۔

تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ ذکاء اشرف اس وقت چیئرمین شوگر ریسرچ ڈیولپمنٹ بورڈ اور ممبر چیف منسٹر پنجاب ایگریکلچر ٹاسک فورس ہیں۔

وزارتِ بین الاصوبائی رابطہ کے تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ ذکاء اشرف کے تجربے میں چیئرمین پی سی بی اور چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل ڈیولپمنٹ کمیٹی ہے۔

تحریری جواب میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ذکاء اشرف کے مشغلے میں کرکٹ، زراعت،ریسرچ اور ڈیولپمنٹ ہے۔

سینیٹر مشتاق کی تنقید

اس حوالے سے جماعتِ اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے تنقید کرتے ہوئےکہا ہے کہ چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف چیئرمین شوگر ملز اور چیمبر آف کامرس کے ممبر ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ذکاء اشرف کا کوئی بھی تجربہ نہ کھیل کا ہے اور نہ کرکٹ کا،انہوں نے کرکٹ کو اپنا مشغلہ لکھا ہے۔

سینیٹر مشتاق احمد کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہماری اولمپکس اور ہاکی کی تباہی ہو چکی ہے۔

ذکاء اشرف کو کوئی بڑا فیصلہ نہیں کر سکتے: مرتضیٰ سولنگی

نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی نگراں حکومت نے نہیں کی، ان کی تعیناتی سابقہ حکومت نے کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے چیئرمین پی سی بی کے اختیارات محدود کیے ہیں، موجودہ حکومت نے ذکاء اشرف کو الیکشن کا حکم دیا ہے۔

نگراںوفاقی وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کایہ بھی کہنا ہے کہ ذکاء اشرف کو کہا ہے کہ وہ کوئی بڑا فیصلہ نہیں کر سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں