دوسری انڈر 17 نیشنل جونیئر اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل سندھ کے محمد حسنین نے جیت لیا۔
محمد حسنین نے فائنل میں پنجاب کے علیم اویس کو چار ایک کے فریم اسکور سے شکست دے دی۔
لاہور کے نیشنل کوچنگ سینٹر میں کھیلی گئی چیمپئن شپ کے فائنل میں حسنین اور علیم اویس کے درمیان مقابلہ تھا، جس میں حسنین نے علیم کو باآسانی ایک کے مقابلے میں چار فریم سے شکست دے دی۔
فیصلہ کن معرکے سے قبل پہلے سیمی فائنل میں علیم اویس نے کے پی کے محمد انیس کو چار دو سے مات دی تھی جبکہ محمد حسنین نے محمد ساحل کو چار تین کے فریم اسکور سے شکست دی۔
ایونٹ کے اختتام پر کیوئسٹس میں انعامات تقسیم کیے گئے۔