27

پی پی کا قومی اور بلوچستان اسمبلی کیلئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی اور بلوچستان اسمبلی سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا، نواب ثنا اللّٰہ زہری قومی اور صوبائی اسمبلی دونوں میں پارٹی کے امیدوار ہیں، بی اے پی اور پی ٹی آئی سے پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والی تمام سابق اراکین اسمبلی کو پارٹی ٹکٹس مل گئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے نوٹیفکیشن کے مطابق 251 سے عبدالباقی مردان زئی، این اے 252 سے اسرار ترین، این اے 254 سے غلام فرید رئیسانی، این اے 256 سے عبدالرحمان زہری، این اے 257 سے عبدالوہاب بزنجو، این اے 259 سے ملک شیر گورگیج پی پی پی کے امیدوار ہوں گے۔

این اے 261 سے نواب ثنا اللّٰہ زہری، این اے 262 سے محمد رمضان اچکزئی این اے 263 سے روزی خان کاکڑ، این اے 264 سے نوابزادہ جمال رئیسانی، این اے 265 سے خان محمد ترین اور این اے 266 سے نذر محمد کاکڑ پی پی پی کے امیدوار ہوں گے۔

اسی طرح بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 1 شیرانی سے عبدالرحمن، پی بی 8 سے سردار سرفراز ڈومکی، پی بی 9 سے میر نصیب اللّٰہ مری، پی بی 10 ڈیرہ بگٹی سے میر سرفراز بگٹی پی پی پی کے امیدوار ہوں گے۔

پی بی 13 نصیر آباد سے میر صادق عمرانی، پی بی 16 جعفر آباد سے میر چنگیز جمالی، پی بی 18خضدار سے نواب ثنا اللّٰہ زہری، پی بی 19خضدار ٹو سے آغا شکیل درانی، پی بی 21 حب سے علی حسن زہری کو پارٹی ٹکٹ دیا گیا ہے۔

پی بی 23 آواران سے سابق وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو، پی بی 25 کیچ سے میر ظہور بلیدی، پی بی 32 چاغی سے عارف جان محمد حسنی اور پی بی 45 کوئٹہ سے علی مدد جتک پی پی پی کے امیدوار ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں