35

کراچی کیلئے آصف زرداری کے جذبے سے بہت زیادہ متاثر ہوا، رضا ہارون

کراچی کیلئے آصف زرداری کے جذبے سے بہت زیادہ متاثر ہوا، رضا ہارون

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان سے تعلق رکھنے والے سابق رہنما رضا ہارون کا کہنا ہے کہ وہ کراچی سے متعلق آصف زرداری کے خیالات سے بہت متاثر ہوئے، آصف زرداری چاہتے ہیں کراچی کے نام پر نہیں بلکہ کراچی کے لیے سیاست ہو۔

رضا ہارون اور انیس ایڈووکیٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا۔

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ سینیٹ قرارداد کے بعد ملک میں معاشی ایمرجنسی لگانے کی باتیں چل رہی ہیں جو جمہوریت کے خلاف ہیں، ملک میں جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں اور الیکشن کو ملتوی کرنے کی کوششیں عوام کو کسی صورت قبول نہیں۔

اس موقع پر رضا ہارون نے کہا کے کراچی میں ترقی چارٹر آف کراچی کے بغیر ممکن نہیں ہے جس کیلئے کراچی شہر کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ بٹھانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کے صدر آصف زرداری سے ملاقات میں ان کے خیالات سننے کے بعد اچھا محسوس ہوا۔ اندرون اور بیرون سندھ کی باتیں منفی ہیں،  مہاجروں اور سندھیوں کے درمیان سوچوں اور تفریق کو ختم ہونا چاہیے۔

رضا ہارون نے کہا کہ بلاول کراچی میں پیدا ہوئے وہ موجودہ سیاسی قیادت میں سب سے زیادہ نوجوان ہیں، بلاول بھٹو کو بہت کام کرنا ہے وزیراعظم بننا ہے، ملک کو آگے لے جانا ہے، نوجوان اپنے بہتر مستقبل کیلئے بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں