12

بنگلا دیشی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد نے ووٹ کاسٹ کر دیا

فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

بنگلا دیش کی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد نے ڈھاکا میں اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ حسینہ واجد کا کہنا ہے کہ انتخابات کا بائیکاٹ کرنے والی مرکزی جماعت ایک دہشت گرد تنظیم ہے، اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش ہے کہ ملک جمہوری رہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش ایک خود مختار ملک ہے اور لوگ میری طاقت ہیں، ہماری پارٹی عوامی مینڈیٹ حاصل کرے گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلا دیش میں عام انتخابات کے ابتدائی نتائج کا اعلان کل صبح تک ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعت بی این پی سمیت اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کر رکھا ہے، 2 روزہ ملک گیر ہڑتال کی کال دی ہے اور عوام سے ووٹ نہ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلا دیش میں اپوزیشن نے انتخابات کو غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق دارالحکومت ڈھاکا میں الیکشن سے پہلے پُر تشدد واقعات کے دوران 5 اسکولوں اور 4 پولنگ بوتھ جلا دیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں