33

الجزیرہ کے بیورو چیف وائل الدحدوح کے بیٹے اسرائیلی حملے میں شہید

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

الجزیرہ کے بیورو چیف وائل الدحدوح کے بیٹے اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔

غزہ سے عرب میڈیا کے مطابق حمزہ الدحدوح، خان یونس میں اسرائیلی میزائل حملے میں شہید ہوئے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق حمزہ الدحدوح خان یونس میں ساتھی صحافی کے ساتھ گاڑی میں سفر کر رہے تھے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق الجزیرہ کے بیورو چیف کے دیگر اہلخانہ بھی اکتوبر میں اسرائیلی بمباری میں شہید ہو چکے ہیں۔ 

عرب میڈیا کے مطابق اکتوبر میں اسرائیلی حملے میں وائل الدوحدوح کی اہلیہ، بیٹا، بیٹی اور نواسا شہید ہوئے تھے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق 7  اکتوبر سے اب تک غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 109 صحافی شہید ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں