14

جماعتِ اسلامی کا کارکن قتل، ٹارگٹ کلر کی نشاندہی پر 4 ملزمان گرفتار

فس بک ویڈیو گریب
فس بک ویڈیو گریب

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں جماعتِ اسلامی کے کارکن کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے ذرائع کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر کی نشاندہی پر مزید 4 افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کو اس کے رشتے دار نے 5 لاکھ روپے دے کر قتل کرایا تھا۔

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹارگٹ کلرز نے قتل کے لیے 1 لاکھ روپے ایڈوانس وصول کیے، باقی رقم قتل کے بعد وصول کرنی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق دونوں ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ قتل کی سپاری دینے والے مقتول کے رشتے دار ملزمان شاہزیب اور وسیم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اس سے قبل پولیس ذرائع نے گرفتار ایک ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا تھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم پہلے بھی مختلف مقدمات میں گرفتار رہ چکا ہے۔

واضح رہے کہ اورنگی ٹاؤن میں جماعتِ اسلامی کے کارکن وسیم صدیقی کے قتل کا واقعہ 2 جنوری کو پیش آیا تھا۔

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کی جانب سے مقتول وسیم صدیقی کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں