21

مکی آرتھر کا بھی پی سی بی سے راہیں جدا کرنے پر غور

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

غیر ملکی کوچنگ اسٹاف کے بعد سابق ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر بھی پی سی بی سے راہیں جدا کرلیں گے۔ مکی آرتھر اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے درمیان معاملات طے پاگئے، مکی آرتھر جلد اعلان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور سابق ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر کے درمیان معاملات خوش اسلوبی سے طے پاگئے، وہ بھی جلد اعلان کرکے پی سی بی سے راہیں جدا کرلیں گے۔

مکی آرتھر بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ میں پاکستان کے ٹیم ڈائریکٹر تھے۔

خیال رہے کہ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے غیرملکی کوچز کو ہٹا دیا تھا۔

عہدوں سے فارغ کرنے کے بعد غیرملکی کوچز کو اکیڈمی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ورلڈکپ کے بعد بولنگ کوچ مورنی مورکل نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بیٹنگ کوچ اینڈریو پوٹیک نے بھی افغانستان بورڈ سے معاہدہ کر کے پی سی بی سے راہیں جدا کرلی تھیں۔

گزشتہ روز ہیڈ کوچ بریڈ برن نے بھی پی سی بی کا شکریہ ادا کر کے معاہدہ ختم کرلیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں