17

سعودی ڈاکٹر عمرے پر جاتے ہوئے حادثے میں خاندان سمیت جاں بحق

فوٹو بشکریہ عرب میڈیا
فوٹو بشکریہ عرب میڈیا

سعودی عرب میں ایک ڈاکٹر عمرے پر جاتے ہوئے حادثے میں خاندان سمیت جاں بحق ہوگئے۔

عرب میڈیا (العربیہ نیوز) کے مطابق ایک ٹرک ڈرائیور کی مجرمانہ غفلت کے باعث سعودی ڈاکٹر کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس میں وہ اور ان کے خاندان کے افراد لقمۂ اجل بن گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق ماہر انکولوجسٹ کنسلٹنٹ ڈاکٹر جاعم الشبحی اپنے خاندان کے 4 افراد کے ساتھ گاڑی میں سوار تھے جس کو  سامنے سے آنے والے ٹرک نے ٹکّر مار دی۔

جاں بحق ہونے والے ڈاکٹر کے ساتھی کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں دیگر افراد کی بھی جان گئی، واقعے میں کُل  13 افراد جاں بحق ہوئے۔ 

ڈاکٹر کے ساتھی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر جاعم صاحب علم، خوش اخلاق، ہمدرد، نماز اور روزوں کے پابند تھے۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم ڈاکٹر کے 8 بچے ہیں جن میں سے بڑا یونیورسٹی اور سب سے چھوٹا پرائمری اسکول میں ہے۔ ان کی بیوی اور 5 بچے حافظ قرآن ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں