30

قومی خزانے سے پی سی بی کے رقم لینے کا انکشاف

قومی خزانے سے پی سی بی کے رقم لینے کا انکشاف

ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی خزانے سے کھلاڑیوں کے لئے رقم حاصل کی۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی انکوائری کے دوران 5 سال میں ہونے والے اخراجات کی رپورٹ جمع کرادی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2017 چیمپیئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کو 20 کروڑ سے زائد کی رقم پی ایس بی نے ادا کی۔

رپورٹ کے مطابق اس طرح پی ایس بی کا پیسہ چھوٹے کھیلوں پر خرچ ہونے کے بجائے کرکٹرز کو مل گیا۔

اس سے پہلے پی سی بی کا سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس میں موقف تھا کہ وہ حکومت کو جوابدہ نہیں قومی خزانے سے کبھی پیسہ نہیں لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں