25

ڈونلڈ ٹرمپ کی ساس چل بسیں

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکا کی سابق خاتون اوّل میلانیا ٹرمپ کی والدہ امالیجا ناوز ( Amalija Knavs) 78 سال کی عمر میں چل بسیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امالیجا ناوز کی موت کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق سابق خاتون اوّل کی والدہ کی موت ریاست فلوریڈا میں ہوئی اور وہ صحت کے مسائل سے دوچار تھیں۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں میلانیا ٹرمپ نے اپنی والدہ کو ایک مضبوط خاتون قرار دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی دور میں وہ وائٹ ہاؤس کے اوپر کے حصے میں بھی رہی تھیں اور ان کے سابق صدر سے بہت اچھے تعلقات تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں