13

اسرائیلی جنگی جرائم کے ثبوت کیلئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کھول دیا گیا

فلسطینیوں کی نسل کشی: اسرائیلی جنگی جرائم کے ثبوت کیلئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کھول دیا گیا

عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقا کی اسرائیل کےخلاف درخواست پر آئی سی جے پراسیکیوٹر آفس نے عوامی شکایات کیلیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کھول دیا۔ 

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم کے ثبوت آن لائن جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق دنیا بھر کے 800 سے زیادہ دانشوروں اور بین الاقوامی ماہرین قانون نے اس درخواست کی حمایت کی ہے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق پاکستان، مالدیپ اور نمیبیا بھی اسرائیل کے خلاف درخواست کی حمایت کر چکے ہیں۔ 

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ درخواست غزہ میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف دائر کی گئی ہے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق آئی سی جے میں اسرائیل کے خلاف مقدمے کی سماعت 11 اور 12 جنوری کو ہونا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں