10

ملک کے میدانی علاقوں میں دھند، مزید 18 پروازیں منسوخ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ، پنجاب اور کے پی کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، دھند کے باعث مزید 18 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

رپورٹس کے مطابق 11 پروازوں کی لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں لینڈنگ کروائی گئی۔

نئے سال کے پہلے 10 دن کے دوران 330 پرواز منسوخ کی جاچکی ہیں۔

دوسری جانب دھند کے باعث موٹروے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک، موٹروے ایم فور فیصل آباد سےعبدالحکیم اور شور کوٹ تک بند کی گئی ہے۔

دھند کی وجہ سے موٹروے ایم 4 ملتان سے فیصل آباد اور موٹروے ایم 5 ملتان سے گھوٹکی تک عام ٹریفک کے لیے بند کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں