27

غزہ پر مستقل قبضہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، نیتن یاہو

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ پر مستقل قبضہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد غزہ کو حماس سے پاک کرانا اور اسرائیلی شہریوں کی بازیابی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ان مقاصد کے حصول کے بعد غزہ سے فوج نکال سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) سے رجوع کر رکھا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں غزہ نسل کشی کیس کی حمایت کرنے والے ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں