لاہور ( سدرہ شہزاد) ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا تفصیلی دورہ کیا

دورے کے دوران امیگریشن کاؤنٹرز اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا گیا
امیگریشن حکام کو ہدایات دی گئی کہ مسافروں کے ساتھ خوش اخلاقی اور شفافیت کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے
انٹرنیشنل ڈیپارچر اور ارائیول پر تعینات افسران کو مسافروں کے ساتھ مکمل پیشہ ورانہ رویہ اختیار رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے
ایف آئی اے کا بنیادی مقصد مسافروں کو بہترین امیگریشن کی سہولیات فراہم کرنا ہے
ایف آئی اے بین الاقوامی معیار کے مطابق امیگریشن سسٹم کو مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے
غیر قانونی سفر، جعلی ویزوں اور انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ایف آئی اے کے اقدامات میں مزید تیزی لائی جائے گی۔ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور
ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور نے ائرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے افسران کو متعلقہ محکموں کے ساتھ بہترین کوآرڈینیشن پر زور دیا
ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ادارہ انسانی اسمگلنگ، غیر قانونی سفر اور بدعنوانی کے خلاف اپنی کارروائیاں مزید مؤثر انداز میں جاری رکھے گا۔