لاہور (عمرحیات چوہدری) پی ایچ اے لاہور اور رائل کینن کلب کے زیر اہتمام جیلانی پارک میں ڈاگ شو کا انعقاد کیا گیا ، شو میں درجنوں اقسام کے سینکڑوں پالتو کتے دیکھنے کے لیے ہزاروں افراد نے شرکت کی،ایم ڈی پی ایچ اے کی ہدایت پر پراجیکٹ ڈائریکٹر جیلانی پارک وقار رحمان نے ڈاگ شو کے انتظامات کی نگرانی کی جبکہ آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے مسٹر رونی ڈنوسن نے جج کے فرائض انجام دیے۔ اتوار کے روز شہر کے مرکزی پارک میں پی ایچ اے لاہور اور رائل کینن کلب کے زیر انتظام ڈاگ شو شہریوں کی بھرپور دلچسپی کا مرکز رہا جہاں شہریوں کی تواضع کے لیے مختلف اشیاء خوردونوش کے سٹالز بھی لگائے گئے تھے جبکہ پی ایچ اے نے سکیورٹی ، صفائی کے انتظامات سمیت ڈاگ شو کے لیے سہولیات فراہم کی تھیں جنہیں شرکاء نے بھرپور سراہا ۔ تقریب کے اختتام پر پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کیے گئے
10