7

جماعت اسلامی کا لاہور بھرمیں بلدیاتی ایکٹ 2025 کے خلاف عوامی ریفرنڈم کا آغاز


امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے لاہور ہائی کورٹ میں پولنگ کیمپ میں عوامی ریفرنڈم کا باقائدہ افتتاح اپنا و وٹ کاسٹ کرکے کیا۔

لاہور (عمرحیات چوہدری ) جماعت اسلامی لاہور نے بلدیاتی ایکٹ 2025 کے خلاف عوامی ریفرنڈم کا آغاز کر دیا ہے، جو18 جنوری 2026 تک جاری رہے گا۔امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے لاہور ہائی کورٹ میں پولنگ کیمپ میں عوامی ریفرنڈم کا باقائدہ افتتاح اپنا و وٹ کاسٹ کرکے کیا۔ افتتاحی تقریب میں صدر لاہور ہائیکورٹ بار ملک آصف احمد نِسوانہ ، ریفرنڈم کمشنر سابق صدر لاہورہائی کورٹ بار شفقت محمود چوہان،ڈپٹی سیکرٹریز جماعت اسلامی لاہور قیصرشریف ، شاہد نوید ملک صدر اسلامک لائرز موومنٹ لاہور کلیم جاوید ، سابق صدر چوہدری ذوالفقارعلی ، میاں ضیاالحسن ایڈووکیٹ، بھی موجود تھے ، جنہوں نے ووٹ بھی کاسٹ کیا اور عوامی ریفرنڈم کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
شہر بھر میں300 پولنگ اسٹیشنز کے کیمپس قائم کیے گئے، جہاں مرد، خواتین اور بچوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔ پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔امیر جماعت اسلامی لاہور، ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ یہ عوامی ریفرنڈم شہری رائے کا فیصلہ کن اظہار ہے اور ہر شہری سے اپیل ہے کہ وہ بھرپور حصہ لے کر اپنے علاقے کی نمائندگی کو یقینی بنائیں۔اہم پولنگ اسٹیشنز اور کیمپس کے مقامات ملتان روڈ، منصورہ بازار، ماڈل بازار، وحدت کالونی، مہلنوال، وارث کالونی، پنڈی راجپوتاں روڈ، پیر غازی روڈاسلامیہ پارک، بسطامی روڈ، جناح کالونی، اتحاد کالونی، اڈا چوھنگ مین، تھیم پارک چوھنگ، مین چوک مانگا منڈی، بیگم کوٹ، یوسف پارک، جیا موسیٰ، ونڈالہ بازار،برکت ٹاؤن، بیرون لوہاری گیٹ، فاروق گنج، پاک نگر، گل نشان سوسائٹی، بھوبتیاں بازار، طالب گنج، محمدی مسجد، ہدایت آباد،بلال ٹاؤن، جنجاتے، ایڈن آباد، لکھووال، الکبیر ٹاؤن ،جیا بگا، خانن پال روڈ، بھائی کوٹ، مانک پاجیاں، سبزی منڈی رائیونڈ، پنجاب بینک اسٹاپ رائیونڈ، بھٹی چوک بازار، میلاد چوک رائیونڈ،مرتضیٰ آباد موڑ، یوسف نگر، طلعت پارک، رستم پارک، اچھرہ سٹاپ، شالیمار کالونی، 60 فٹ روڈ، بابو صابو، ناگرہ چوک،ای بلاک مارکیٹ، مکہ چوک، کوچہ شیخاں، چوک متی، اندرون لوہاری، گمنٹی بازار، لنڈا بازار، چوہٹہ مفتی بازار،قلعہ لچھمن سنگھ، داتا نگر، مصری شاہ چوک، فاروق گنج، فیض باغ بازار، پاک نگر، چاہ میراں، قلعہ گجر سنگھ، پاتھی گراؤنڈ،داؤد ہنڈا سنٹر، شیر شاہ روڈ، فیکٹری ملک فاروق، مین پارک، چائنا اسکیم، رانا وقار، الکریم اکیڈمی، چونا منڈی چوک، چوک بی ون،مسجد طارق حمید، مسجد اقصیٰ، پنجاب ماڈل اسکول، گل بہار کالونی، القادر اسکیم، شیلر چوک، شہاب پارک، دربار مادھو لال حسین،کالج روڈ، یونیک اکیڈمی، احمد رئیل اسٹیٹ، عقب شالیمار، مهران پارک، سکھ نہر، خضر آباد، محمود بوٹی، گرین پارک و دیگر علاقے شامل ہیں ۔ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ یہ عوامی ریفرنڈم کسی ایک جماعت کی نہیں بلکہ شہری حقِ حکمرانی اور مقامی جمہوریت کے تحفظ کے لیے ایک فیصلہ کن عوامی جدوجہد ہے، جس میں ہر شہری کی رائے اہمیت رکھتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں