9

حسین علی چنگیزی 6ڈان کا امتحان پاس کرنیو الے پہلے پاکستانی بن گئے


اپنا اعزاز پاکستان کے تمام کراٹے پلیئرز اور کراٹے ماسٹرز کے نام کرتا ہوں: حسین علی چنگیزی
لاہور( سپورٹس رپورٹر)جاپان کراٹے ایسوی ایشن پاکستان کے صدر سینسی حسین علی چنگیزی 6ڈان کا امتحان پاس کرنے والے پہلے پاکستانی کراٹے پلیئر بن گئے۔ جاپان کراٹے ایسوسی ایشن ورلڈ فیڈریشن کی زیر نگرانی کراچی میں لگنے والے نیشنل کراٹے کیمپ کے دوران جاپان سے تعلق رکھنے والے کراٹے کھیل کے سابق ورلڈ چمپئن 8ڈان ٹیکنیکل ڈائریکٹر شہیان کاتسوتوشی شینا نے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے کراٹے ماسٹر حسین علی چنگیزی کو 6ڈان کا امتحان پاس کرنے پر سندپیش کی۔واضح رہے کہ جاپان کراٹے ایسوی ایشن پاکستان کے صدر سینسی حسین علی چنگیزی 6ڈان اب پاکستان میں جاپان کراٹے ایسوسی ایشن ورلڈ فیڈریشن کی طرف سے شو دان کا امتحان لینے کے اہل ہو گئے ہیں۔جاپان کراٹے ایسوی ایشن پاکستان کے صدر سینسی حسین علی چنگیزی نے 6ڈان کا امتحان پاس کرنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے 6ڈان کا اعزاز بڑے فخر کی بات ہے اور میں اپنا یہ اعزاز پاکستان کے تمام کراٹے پلیئرز اور کراٹے ماسٹرز کے نام کرتا ہوں۔حسین علی چنگیزی کا کہنا تھا کہ میں خود کو طفل مکتب سمجھتا ہوں ،روز اول کی طرح آج بھی کراٹے کے کھیل سے والہانہ عشق کرتا ہوں،میں پوری ایمانداری ،خلوص اور لگن کے ساتھ کراٹے کھیل کی ترقی اور فروغ میں اپنا اہم کردار ادا کرتا رہوں گا۔ گزشتہ 37 سال سے کراٹے کے کھیل سے وابستہ حسین علی چنگیزی کا شمارجاپان کراٹے ایسوی ایشن پاکستان کے تجربہ کا ر ترین انٹرنیشنل گولڈ میڈلسٹ کھلاڑی ،انسٹریکٹر ، کوچ ،ریفری جج اورآرگنائزکے طورپر ہوتاہے۔کراٹے ماسٹرحسین علی چنگیزی نے جاپان کراٹے ایسوی ایشن ورلڈ چیف انسٹریکٹر شوسیکی شیہان یوکی ماساکی 10ڈان، شیہان تاکیشی اویشی 9ڈان، ڈپٹی ورلڈ چیف شیہان اوگورا یاسونوری8ڈان، شیہان فوجیکیو امورا 8ڈان ڈائریکٹر جاپان کراٹے ایسوسی ایشن ایشیا ءاوشیانا فیڈریشن ،سابق ورلڈ چمپئن 8ڈان ٹیکنیکل ڈائریکٹر شہیان کاتسوتوشی شینا ،شیہان توشی ہاروموری 7ڈان ڈائریکٹر جاپان کراٹے ایسوسی ایشن، شیہان ناکا تتسویا 7ڈان جنرل مینجر جاپان کراٹے ایسوسی ایشن، شیہان ایزومیا سیزو 7ڈان مینیجنگ ڈائریکٹر جاپان کراٹے ایسوسی ایشن سیمت کئی جاپان کراٹے ایسوسی ایشن ماسٹروں سے تربیت لینے کا اعزاز رکھتے ہیں۔سینسی حسین علی چنگیزی اکنامکس اورا سپورٹس سائنس میں ماسٹرز ڈگری کے حامل ہیں۔ حسین علی چنگیزی جاپان کراٹے ایسوسی ایشن ورلڈ فیڈریشن کے سرٹیفائیڈ انسٹریکٹر، جج اور ایگزمینر بھی ہیں۔ ان کو مختلف اداروں نے اعلی کارکردگی اور خدمات پر مختلف ایوارڈز سے بھی نوازا ہے۔
فوٹو کیپشن:
سابق ورلڈ چمپئن کراٹے شہیان کاتسوتوشی شینا حسین علی چنگیزی کو 6ڈان کا امتحان پاس کرنے پر سندپیش کر رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں