6

کشمیر اور فلسطین امتِ مسلمہ کی مشترکہ دکھتی رگ ہے


امریکہ نے ایران پر حملہ کیا تو پاکستانی قوم ایران کے ساتھ کھڑی ہوگی۔


حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر و فلسطین عالمی سطح پر مؤثر انداز میں اٹھائے۔


حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں 5 فروری کو مال روڈ لاہور پر عظیم الشان کشمیر مارچ ہوگا ۔

جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام یومِ یکجہتی کشمیر پر آل پارٹیز کانفرنس کے موقع پر امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ اور دیگر قائدین کا خطاب اور مشترکہ قرار داد پاس

لاہور (عمرحیات چوہدری) جماعت اسلامی لاہور کے زیرِ اہتمام یومِ یکجہتی کشمیر 5 فروری کے موقع پر منعقد ہونے والے کشمیر مارچ کے سلسلے میں سید مودودی اسلامک سنٹر لاہور میں ایک اہم آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی، جس کی صدارت امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ نے کی۔ کانفرنس میں شریک قائدین میں حافظ کاظم رضا شیعہ علماء کونسل ،چوہدری محمد شوکت سابق رکن پنجاب اسمبلی ،قاری قاسم بلوچ مجلس اسرارِ اسلام پاکستان ، انجینئر مشتاق محمود ایگزیکٹو ممبر حریت کانفرنس کشمیر پنجاب ،میاں وحید احمد پاکستان مسلم لیگ ق، ڈاکٹر شمشاد صدر اقلیتی امور ، اظہر بلال سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور ، نائب امیر جماعت اسلامی لاہور خالد احمد بٹ، وقاص احمد بٹ ، چوہدری محمد شوکت ، مولانا محمد عاصم مخدوم، مظہر جیلانی ، سمیت دیگر سیاسی ، مذہبی جماعتوں کے قائدین شامل تھے۔ صدرِ کانفرنس و امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانچ اگست 2019 کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس کے بغیر پاکستان کی تکمیل ناممکن ہے۔ حکومت پاکستان اور فوج مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کیلئے موثر کردار ادا کرے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر دہشتگرد امریکہ نے ایران پر حملہ کیا تو پوری پاکستانی قوم ایران کیساتھ کھڑی ہے ۔ پاکستانی حکومت کی نوبل انعام کے نامزد امیدوار ٹرمپ دہشتگردانہ سوچ کا مالک ہے جس نے پوری دنیا کے امن کو خطرے میں ڈالا ہوا ہے ۔ جماعت اسلامی لاہور 5 فروری کو مال روڈ اسٹیٹ بنک سے ساڑھے دس بجے شروع ہونے والے عظیم الشان مارچ میں کشمیری مسلمانوں اور فلسطینی مسلمان بہن بھائیوں کیساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کریں گے ۔ ہزاروں مردوں خواتین اور بجے اس مارچ میں شرکت کریں گے ۔ حافظ کاظم رضا نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین پر خاموشی دراصل ظلم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔ کشمیر کا مسئلہ ہر فورم پر مؤثر انداز میں اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ قاری قاسم بلوچ نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انجینئر مشتاق محمود نے کہا کہ جنگ بندی کے باوجود کشمیریوں کی شہادتیں عالمی برادری کے لیے سوالیہ نشان ہیں۔میاں وحید احمد نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں کشمیر کے مسئلے پر متحد ہیں۔ ڈاکٹر شمشاد نے کہا کہ اقلیتیں بھی کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہیں۔ اظہر بلال نے کہا کہ نوجوان نسل کو مسئلہ کشمیر سے آگاہ رکھنا قومی ذمہ داری ہے ۔ کانفرنس کے اختتام پر آل پارٹیز کی جانب سے مشترکہ قرار داد پاس پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ اگر امریکہ نے ایران پر حملہ کیا تو پوری پاکستانی قوم ایران کے ساتھ کھڑی ہوگی اور ہر ممکن سیاسی، اخلاقی اور سفارتی مدد فراہم کرے گی۔ قرارداد میں حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو عالمی سطح پر حل کروانے کے لیے مؤثر، فعال اور نتیجہ خیز کردار ادا کرے ۔ آخر میں اعلان کیا گیا کہ 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر مال روڈ لاہور پر عظیم الشان کشمیر مارچ منعقد ہوگا، جس میں تمام مکاتبِ فکر اور سیاسی جماعتیں بھرپور شرکت کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں