9

یو بی ایل کو شکست ،گوادر کرکٹ اکیڈمی کی فتوحات کا سفر جاری


مہمان خصوصی سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد او انٹرنیشنل امپائر سلیم بدرنے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے
پانچ وکٹیں لینے پر طفیل قادر مین آف دی میچ قرار،شعیب محمد نے گوادر اکیڈمی کی نئی کٹ اور کراچی ٹور کیپ کی رونمائی
کراچی(اسپورٹس رپورٹر)گوادر کرکٹ اکیڈمی کی فتوحات کا سفر جاری، یونائیٹڈ بینک(یو بی ایل) کرکٹ اکیڈمی ٹیم کو 104 رنز سے شکست دیکر کراچی دورے پر مسلسل چوتھا میچ جیت لیا۔مہمان خصوصی سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد، سابق انٹرنیشنل امپائر سلیم بدر، عمادالاسلام، سینئر اسپورٹس جرنلسٹ سید وزیر علی قادری اور حنیف حسین نے میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔تفصیلات کے مطابق یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان نے ٹا س جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔گوادر کرکٹ اکیڈمی نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے۔ نوجوان بیٹسمین دانیال ارمان نے گراو¿نڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلتے ہوئے 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ یوسف ولی 41 رنز، کپتان فاروق 13 اور سہیل ولی 12 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ یو بی ایل کرکٹ اکیڈمی کی طرف سے رئیس، شہزاد اور فرہاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں یو بی ایل کرکٹ اکیڈمی کی ٹیم صرف 12 اوورز میں 53 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔گوادر کے اُبھرتے ہوئے نوجوان اسپنر طفیل قادر کی بل کھاتی ہوئی گیندوں کے سامنے میزبان ٹیم کا کو ئی کھلاڑی ٹھہر نہ سکا ۔یو بی ایل اکیڈمی ٹیم کی وکٹیں خزاں رسیدہ پتوں کی طرح گرتی رہیں اور پوری ٹیم 53 رنز پر ۔ شہروز 9رنز ، احمد 8رنز اور غلام 6 رنز بنا سکے۔ طفیل قادر نے 5 کھلاڑی آﺅٹ کیے۔ جلیل جے آر،منیر احمدنے دو 2 اور حمل اے بی نے ایک وکٹ حاصل کی۔میچ کے اختتام پر سابق ٹیسٹ ایمپائرسلیم بدر نے شاندار بولنگ پر طفیل قادر کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا۔اس موقع پر سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد نے گوادر کرکٹ اکیڈمی کی نئی پروفیشنل کٹ اور کراچی ٹور کیپ کی رونمائی بھی کی۔
فوٹو کیپشن:
سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد گوادر کرکٹ اکیڈمی کی نئی پروفیشنل کٹ کی رونمائی کر رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں