10

میاں برادران تاج گروپ اور سینیئر صحافی میاں سہیل احمد تاج کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ جاری

معروف سماجی و کاروباری شخصیت چیئرمین تاج گروپ میاں سہیل تاج اور میاں شہزاد تاج میاں افتخار تاج کی والدہ کے انتقال پر علاقے کی سماجی، سیاسی اور صحافتی شخصیات کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

اس موقع پر ایم پی اے اور سابقہ منسٹر ملک اسد علی کھوکھر، رانا عمران منچ (سابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی)، قاسم ضیا، رانا راشد ایم پی اے، مشیر وزیراعظم جناب شبیر احمد عثمانی سمیت دیگر معززین اور اہل علاقہ نے میاں برادران سے ملاقات کی اور مرحومہ کے انتقال پر دلی تعزیت پیش کی۔

تعزیت کرنے والوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و ہمت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

انہوں نے میاں سہیل تاج اور میاں شہزاد تاج سمیت تمام اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں