4

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی جانب سے موٹرسائیکل ٹرانسفر پر فیس اور دیگر چارجز معاف

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے موجودہ حالات کے تناظر میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے موٹرسائیکل سواروں کے لیے فیول سبسڈی کا اعلان کیا ہے۔ اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری ہے کہ موٹرسائیکل مالک کے اپنے نام پر رجسٹرڈ ہو اور ملکیت کا باقاعدہ ثبوت موجود ہو۔
اسی سلسلے میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے شہریوں کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے موٹرسائیکل ٹرانسفر فیس 605 روپے، ایڈیشنل رجسٹریشن مارک فیس 1000 روپے اور اسمارٹ کارڈ فیس 1300 روپے معاف کر دی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سبسڈی سے مستفید ہو سکیں۔
حکومت پنجاب کے اس ریلیف پیکج کے ذریعے عوام کو مجموعی طور پر 20 کروڑ روپے کا ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے، جسے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن برداشت کرے گا۔
شہری اس رعایت سے 6 اپریل تا 5 مئی 2026 تک استفادہ کر سکیں گے۔
واضح رہے کہ یہ رعایت لائف ٹائم ٹوکن ٹیکس پر لاگو نہیں ہوگی، تاہم ٹرانسفر فیس اور دیگر رجسٹریشن سے متعلق چارجز بدستور معاف رہیں گے۔
ڈائریکٹر جنرل محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن عمر شیر چٹھہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی موٹرسائیکل اپنے نام پر رجسٹر کروائیں تاکہ وہ فیول سبسڈی اسکیم سے مستفید ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں